- فتوی نمبر: 4-193
- تاریخ: 07 ستمبر 2011
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ روزے کی حالت میں کان کے اندر دوا ڈالنے سے جس طرح روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو کیا اس طرح کان میں پانی چلا جائے اور نہاتے وقت تو پانی چلا ہی جاتا ہے اس سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ اور کان میں خارش یا کوئی کیڑا چلا جاتا ہے اس کو نکالنے کے لیے یا خارش کرنے یا صاف کے لیے تنکا وغیرہ ڈالیں تو اس سے روزہ ٹوٹنے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ دونوں صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹتا۔
و خاض نهراً فدخل الماء في أذنه لا يفسد للضرورة أو حكّ أذنه بعود فخرج عليه درن مما في الصماخ ثم أدخله أي العود مراراً إلى أذنه لا يفسد صومه الإجماع. ( مراقی الفلاح: 661 ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved