- فتوی نمبر: 4-186
- تاریخ: 06 جولائی 2011
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایک دن روزہ رکھنے کے لیے سحری کی۔ جب اذان فجر ہوچکی تو اس کے بعد مجھے قے آنا شروع ہوگئی اور خوب اچھی طرح قے آئی۔ اس کے بعد باقی سارا دن میں نے بغیر کھائے پیے روزہ داروں کی طرح گذارا۔ بعض لوگوں نے کہا بھی کہ اب روزہ ٹوٹ گیا ہے کچھ کھا پی لو۔ لیکن میں اسی طرح رہی۔آپ بتائیں کہ میرا روزہ ٹوٹ گیا تھا یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں روزہ نہیں ٹوٹا، جو قے خود بخود آئے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اس قے سے روزہ ٹوٹتا ہے جو آدمی اپنے حلق میں انگلی ڈال کر خود لائے۔
و إن ذرعه القئ و خرج و لم يعد لا يفطر مطلقا ملأ أو لا.(الدر المختار: 3/ 450 )۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved