• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رخصتی سے قبل اکٹھی تین طلاق دینا

استفتاء

سائل نے طلاق رخصتی سے قبل دی ہے۔ اب دونوں جانب کے بڑے رشتہ دار خاندان والے دوبارہ زوجین کو راضی کر کے رخصتی کرنا چاہتے ہیں۔ کیا اس کی کوئی صورت ممکن ہے۔ شاید کہ طلاق ثلاثہ کو عنوان بناکر تین طلاق کو مندرجہ ذیل تفصیل کے ساتھ دیا ہے یہ عبارت وکیل کی ہے سائل نے اسے پڑھ کر دستخط کیے ہیں۔

الفاظ طلاق: طلاق ثلاثہ طلاق، طلاق، طلاق دے کر فریق دوئم کو اپنی زوجیت سے علیحدہ کردیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے نکاح مکمل طور سے ختم ہوگیا ہے۔ اب نہ صلح ہوسکتی ہے اور نہ ہی رجوع کی گنجائش ہے۔ غیر مدخول بہا کو ایک ہی کلمے اور لفظ سے تین طلاقیں دی جائیں تو وہ تینوں واقع ہوجاتی ہیں۔ مذکورہ صورت میں ایک ہی کلمے سے تینوں طلاقیں دی گئی ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved