• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رخصتی سے قبل متفرق تین طلاق دینا

استفتاء

میرا نکاح رائے ونڈ کے اجتماع پر ہوا تھا، پھر مہینے کے بعد آپس کے اختلاف کی وجہ سے میں نے اپنے گھر والوں ماں، باپ، ماموں، مامیوں اور بہن کے سامنے 3 دفعہ طلاق منہ سے بولا، الفاظ یہ تھے "میں نے اس کو طلاق دی، میں نے اس کو طلاق دی، میں نے اس کو طلاق دی”۔ہماری ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ میں اس سے دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہوں، کیا میرا نکاح اس سے دوبارہ ہو سکتا ہے؟

نوٹ: رخصتی نہیں ہوئی تھی، البتہ نکاح کے بعد لڑکی سے فون پر  بات اور ملاقات ہوٹی ہے لیکن ملاقات تنہائی کسی کمرے وغیرہ میں نہیں ہوئی، بلکہ ریسٹورنٹ پر اکٹھے کھانا کھا لیا یا بائیک پر گھوم پھر لیا، اس حد تک ملاقات ہوئی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک بائنہ طلاق واقع ہوئی ہے، پہلا نکاح ختم ہو گیا ہے، دوبارہ اکٹھے رہنے کے لیے نئے سرے سے نکاح کرنا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی ہے۔

قال لزوجته غير المدخول بها أنت طالق ثلاثاً وقعن و إن فرق بانت بالأولی و لم تقع الثانية. (رد المحتار: 4/ 496)

و الخلوة كالوطء بلا مانع حسي و طبعي و شرعي …. و بقي منه عدم صلاحية المكان كمسجد و طريق و حمام و صحراء و سطح و بيت بابه مفتوح. (رد المحتار: 4/ 243) فقط و الله أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved