استفتاء
وتر میں اگر دعائے قنوت پڑھنا بھول جائیں اور رکوع میں یاد آئے تو کیا دوبارہ کھڑے ہو کر دعائے قنوت پڑھ سکتے ہیں؟اور پھر رکوع میں چلے جائیں؟؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
وترمیں اگر دعا ئے قنوت پڑھنا بھول جائے اور رکوع میں یاد آئے تو زیادہ صحیح قول کے مطابق دوبارہ کھڑے ہو کر دعائے قنوت نہ پڑھے اور آگے چلتا رہے اورنماز کے آخر میں واجب چھوٹ جانے کی وجہ سے سجدہ سہوکرلے ۔تاہم اگر دوبارہ کھڑے ہو کر دعائے قنوت پڑھ لی تو پھر بھی نماز ہو جائے گی اور سجدہ سہو اس صورت میں بھی کرنا پڑے گا۔
درمختار میں ہے۔ص540ج2:
(ولونسیه )ای القنوت (ثم تذکره فی الرکوع لایقنت فیه )لفوات محله(ولایعود الی القیام )فی الاصح لان فیه رفض الفرض للواجب (فان عاد الیه وقنت ولم یعد الرکوع لم تفسد صلاته لکون رکوعه بعد قرائة تامة (وسجد للسهو)قنت او لا لزواله عن محله۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved