• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رکوع سجدہ سے معذور شخص کا کرسی پر بیٹھ نماز پڑھنا

استفتاء

مفتی صاحب میں نو(9)  سال  سے شوگر کا مریض ہوں اور میرے گردن کے مہرے خراب ہیں، میری کمر میں بھی تکلیف ہے اور گھٹنوں میں بھی تکلیف ہے، میں پیشاب کے لیے سٹول استعمال کرتا ہوں۔ گذارش ہے کہ کیا میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟ میں بیٹھ کر بھی نماز نہیں پڑھ سکتا اور سجدہ بھی نہیں کر سکتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر آپ کسی بھی طرح بیٹھ کر نہ زمین پر سجدہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے سامنے 9 انچ اونچے ٹیبل پر سجدہ کر سکتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ کرسی پر نماز پڑھنے کی صورت میں آپ رکوع سجدہ کے لیے سر سے اشارہ کریں۔ نہ تو سجدہ کے لیے سر ٹیبل پر رکھیں اور نہ ہی ہاتھ ہوا میں پھیلائیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved