• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ساڑھے سات تولے سونے کی زکوۃ کتنی ہوگی؟

استفتاء

(۱)سونے کی زکوۃ کا کیا نصاب ہے؟ (۲)میرے پاس 7.5تولے سونا ہے اس کی کتنی زکوٰۃ بنے گی اس کی وضاحت فرما دیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔خالی سونا ہو تو اس کی زکوۃ کانصاب ساڑھے سات تولہ ہے اوراگرسونے کےساتھ روپیہ ،چاندی،مال تجارت میں سے کوئی ایک بھی ہو تو دونوں کی مجموعی قیمت اگرساڑھے باون تولہ چاندی  کی مالیت کےبرابرہوتوزکوۃ واجب ہےورنہ واجب نہیں۔

2اس کا جو ریٹ ہو اسے 40 پر تقسیم کر لیں جو جواب آئے گا وہ زکوۃ ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی ا علم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved