- فتوی نمبر: 1-254
- تاریخ: 12 ستمبر 2007
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
زكوة اور صدقہ فطر كن كن افراد پر لازم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زکٰوة ہر آزاد، بالغ، عاقل مسلمان پر فرض ہے۔جس کے پاس بقدر نصاب سونا یا چاندی یا سامان تجارت ہو جو اس کے حوائج اصلیہ سے زائد ہو۔ اور صدقہ فطر ہر اس شخص پر واجب ہے۔جو چاندی کے نصاب کے بقدر مال کا مالک ہو۔چاہے وہ مال سونا،چاندی ہو یا نقدی یا سامان تجارت یا ضرورت سے زائد گھریلو سامان۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved