• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

صدقہ فطر وغیرہ اجرت میں دینا

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا امام مسجد کو فطرانہ دینا جائز ہے ؟جب کہ لوگوں نے اسے زکوۃ اور فطرانے پر ہی امام رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ اس کی اور کوئی تنخواہ نہیں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صدقۂفطر اور زکوٰۃ امام کو اس کی تنخواہ میں دینا جائز نہیں ،چاہے امام مستحقِ زکوٰۃ ہی کیوں نہ ہو ۔

چنانچہ فتاوی عالمگیری (1/ 190)میں ہے:

ولو نوى الزكاة بما يدفع المعلم إلى الخليفة ولم يستأجره إن كان الخليفة بحال لو لم يدفعه يعلم الصبيان أيضا أجزأه وإلا فلا وكذا ما يدفعه إلى الخدم من الرجال والنساء في الأعياد وغيرها بنية الزكاة كذا في معراج الدراية

وفی الهنديه(1/170)

 اما تفسيرها فهى تملیک المال من فقیرمسلم غیر هاشمى ولامولاه بشرط قطع المنفعة عن الملک من کل وجه ﷲتعالیٰ.

وفی کنز الدقائق(55)

هى تملیک المال بغیرعوض من فقیرمسلم غیرهاشمى.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved