• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

صدقہ کی رقم خود خرچہ کرنا، کسی ہدیہ کرنا، کسی کو اجرت میں دینا

استفتاء

1۔ روز مرہ کا صدقہ جو نکالا جاتا ہے اگر خود کو ضرورت پڑے تو اس میں سے ضرورت کے وقت نکال کر خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر خرچ کر لیا تو پھر اس کو دوبارہ رکھنا ضروری ہے یا نہیں؟

2۔ اسی طرح اگر کسی رشتہ دار کو ہدیہ دینا ہو اس میں سے پیسے لے کر ہدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

3۔ اگر کسی مزدور کو اجرت دینی ہو تو اس صدقہ کی رقم میں سے دے سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ خرچ کر سکتے ہیں البتہ خود خرچ کر لینے کی صورت میں یہ رقم  صدقہ نہ رہے گی اور صدقہ کے فضائل حاصل نہ ہوں گے۔ اس لیے اگر آپ صدقہ کے فضائل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دوبارہ اتنی رقم صدقہ کر دیں ورنہ ضروری نہیں۔

2۔ دے سکتے ہیں البتہ اگر وہ رشتہ دار مستحقِ زکوٰۃ نہ ہو، تو صدقہ کا ثواب نہ ہو گا بلکہ ہدیہ کا ثواب ہو گا۔

3۔ دے سکتے ہیں مگر اس صورت میں صدقہ کی ادائیگی شمار نہ ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved