استفتاء
کیا ایک نمازی بظاہر تنددرست ہے اور گاؤں وغیرہ بھی چلا جا سکتا ہے۔ اور اچھے طریقے کے ساتھ چل پھر سکتا ہے۔ ویسے کہتا ہے کہ میرے گھٹنوں میں درد ہے۔ اب وہ امام کے بالکل پیچھے گھریلو پلاسٹک کرسی رکھ کر نماز پڑھتا ہے۔ یہ کرسی اتنی بڑی ہے کہ اس کی جگہ میں تین آدمی آسکتے ہیں۔ جب کہ دوسرے معذور نمازی سائیڈ پر کرسی رکھ نماز ادا کرتےہیں۔ اس کے بارے میں شرعی مسئلہ بیان فرمائیں تاکہ ہم تمام نمازیوں کو پتہ چلے کہ ہماری نماز ہوئی ہے کہ نہیں؟ کیا ان صاحب کے لیے صف کے بیچ میں کرسی رکھنا بہتر ہے یا سائیڈ پر؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں نماز فاسد نہیں ہوتی۔ البتہ اس شخص کے لیے ایک طرف کرسی رکھ کر نماز پڑھنا بہتر ہے، تاکہ دوسرے لوگ تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved