• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سفیر کا چندے میں سے اجرت وصول کرنا

استفتاء

مدارس اور جامعات کے سفیر حضرات دیگر شہروں و علاقوں میں جاتے ہیں تو ان کو مہتممین حضرات کی جانب سے کرایہ و کھانا و ناشتہ وغیرہ دیگر خرچوں کی دورانِ سفر مدرسہ کے فنڈ سے خرچہ لینے کی اجازت ہو تی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ ان میں کہاں تک شریعت میں گنجائش ہے ۔اور کھانا و ناشتہ وغیرہ کس مقدار تک وصول کر سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں سفیر اگر اپنے کام کی تنخواہ لیتے ہیں تو یا تو تنخواہ میں سے کچھ طے ہوا ہو اس کے مطابق لے سکتے ہیں ۔ اور اگر وہ فی سبیل اللہ کام کرتے ہیں تو مدرسہ کے چندہ فنڈ میں سے کرایہ اور کھانے کا خرچہ لے سکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved