استفتاء
اگر کوئی شخص رات کو وتر پڑھنا بھول جائے اور صبح کو فجر کی نماز کی امامت کرائے تو کیا اس کی اور مقتدیوں کی نماز درست ہوگی جبکہ وہ امام ،صاحب ِترتیب تھا؟
وضاحت مطلوب ہے:فجر پڑھاتے ہوئے مذکورہ امام کو وتر نہ پڑھنا یاد تھا یا وہ بھول گئے تھے؟
جواب وضاحت :یاد نہیں تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں امام اور مقتدی دونوں کی نماز درست ہوگئ۔
فتاوی شامی (2/637) میں ہے :
وحاصله أنه يسقط الترتيب إذا نسي الفائتة وصلى ما هو مرتب عليها من وقتية أو فائتة أخرى وكذا يسقط بنسيان إحدى الوقتيتين كما لو صلى الوتر ناسيا أنه لم يصل العشاء ثم صلاها لا يعيد الوتر
© Copyright 2024, All Rights Reserved