- فتوی نمبر: 13-268
- تاریخ: 04 مارچ 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
حضرت جی رہنمائی فرمائیں جن علماء کا تبلیغ میں ایک سال لگا ہوا ہے اور جن کا نہیں لگا ہوا ان کی عزت میں لوگ فرق کرتے ہیں ۔یا واقعی ان کے اکرام میں فرق کرنا چاہیے؟ مطلب سال والے عالم کو زیادہ عزت و احترام کی نظر سے دیکھنا چاہیے ؟لوگ سال والے عالم کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور جن کا سال نہیں لگا ان کو کم ترجیح دیتے ہیں تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
تمام اہل حق علماء کا ان کی منصبی حیثیت کے اعتبار سے اکرام کرنا چاہیے محض اس وجہ سے کہ فلاں عالم کا سال نہیں لگا اس کے اکرام میں فرق نہیں کرنا چاہیے ا۔لبتہ اگر کسی عالم کو کوئی ذمہ داری سپرد کرنی ہو اور اس ذمہ داری کے لیے سال لگا ہوا عالم زیادہ موزوں ہو تو ایسی صورت میں سال لگے ہوئے عالم کو غیر سال لگے ہوئے عالم پر ترجیح دینا دوسرے کی بے اکرامی میں شامل نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved