- فتوی نمبر: 16-26
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
کمپنی کی طرف سے ملازمین کو قرض بھی دیا جاتا ہے جس کی پالیسی یہ ہے کہ ملازم ایک ساتھ اپنی دو تنخواہوں کے بقدر قرض لے سکتا ہے جس کو چوبیس قسطوں میں ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جب تک ملازم پہلا قرض ادا نہیں کرے گا تب تک دوسری دفعہ قرض نہیں لے سکتا۔ لیکن اس کے باوجود بعض ملازمین اصرار کرتے ہیں کہ ہمیں ضرور قرض دو، ہماری مجبوری ہے وغیرہ تو ایسی صورتحال میں انتظامیہ کو کافی پریشانی ہوتی ہے کہ ایک طرف تو کمپنی کی پالیسی مزید قرض دینے کی اجازت نہیں دیتی دوسری طرف ملازم کی مجبوری ہے اور اصرار کر رہا ہے۔
ایسی صورتحال میں انتظامیہ کو کیا طرزِ عمل اختیار کرنا چاہئے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں انتظامیہ ملازم کو دوسری مرتبہ قرض دینے کی پابند نہیں ہے۔ البتہ ملازم کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے اگر انتظامیہ اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہے تو یہ اس کے لیے باعث اجر و ثواب ہے۔
(۱) قال تبارک و تعالیٰ: (البقرۃ: ۱۹۵)
واحسنوا ان الله یحب المحسنین۔
(۲) سنن الترمذی: (حدیث: ۱۳۵۲)
المسلمون علی شروطهم الاشرطاً حلالاً أو احل حراماً۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved