- فتوی نمبر: 18-382
- تاریخ: 21 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
برتھ ڈے پر مبارکباد دے سکتے ہیں ؟ بس دوسرے کو خوش کرنے کیلئے ایسے ہی برتھ ڈے کہہ دیں اس کے علاوہ کوئی کام نہ کریں مثلا گفٹ وغیرہ دینا تو اتنا کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
برتھ ڈے (سالگرہ ) پر مبارکباد دینا درست نہیں۔
فتاویٰ دارالعلوم دیوبند(ویب سائٹ) سوال جواب نمبر(37002) میں ہے:
سوال: اسلام میں جنم دن یا سالگرہ منانا یا اس کی مبارکباد دینا حرام ہے یا مکروہ؟
الجواب: نبی کریم ﷺ سے حضرات صحابہ کرامؓ وتابعینؒ سے ائمہ اربعہ سے بزرگان ِ دین سے جنم دن یا سالگرہ منانے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا یہ غیر قوموں کا طریقہ ہے ہم مسلمانوں کو غیروں کا طریقہ اپنانا جائز نہیں نہ ہی اس موقعہ پر مبارکباد دینا درست ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved