- فتوی نمبر: 21-290
- تاریخ: 12 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
سالی کی بیٹی سے نکاح جائز ہے کہ نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیوی کے نکاح میں ہوتے ہوئے سالی کی بیٹی سے نکاح جائز نہیں ،کیونکہ یہ خالہ اور بھانجی کو نکاح میں جمع کرنا ہے ۔اگر بیوی کو طلاق دے دےاور عدت بھی گزر جائےیابیوی فوت ہو جائے تو سالی کی بیٹی سے نکاح جائز ہے۔فقظ واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved