- فتوی نمبر: 13-343
- تاریخ: 18 فروری 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شوہر اپنی بیوی کی موجودگی میں اپنی سالی کو شہوت سے چھولے تو اس کا کیاحکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسا کرنا سخت گناہ کا کام ہے جس پر توبہ واستغفار کرنا ضروری ہے تاہم ایسا کرنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوتا لہذا مذکورہ صورت میں میاں بیوی کا نکاح قائم ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved