• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سالی سے زنا کرنے سے اپنے نکاح کا حکم

استفتاء

مفتیان کیا فرماتے ہیں ایک شخص اپنی سالی کے ساتھ زنا کرتا ہے تو اس شخص کے نکاح پر کیا اثر پڑتا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سالی کے ساتھ زنا کرنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا مگر جب تک اس سالی کو ایک حیض نہ  آجائے اس وقت تک اپنی بیوی سے صحبت کرنا جائز نہیں ۔

فتاوی شامی 4/116میں ہے:

وفی الخلاصة:وطی اخت امرأته لاتحرم علیه امرأته

وفی الشامیة تحت قوله :لاتحرم ای لا تثبت حرمة المصاهرة فالمعنی لاتحرم حرمة موبدة الی قولة لوزنی باحدی الاختین لایقرب الاخری حتی تحیض الاخری حیضة.

البحرالرائق 3/170میں ہے:

لو وطی اخت امرأته بشبهة حیث تحرم امرأ ته مالم تنقض عدة ذات الشبهة وفی الدرایه عن الکامل لوزنی باحدی الاختین لایقرب الاخری حتی تحیض الاخری حیضة.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved