- فتوی نمبر: 8-41
- تاریخ: 10 اکتوبر 2015
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
پی کمپنی اپنا مال ڈیلروں کو فروخت کرتی ہے پھر آگے عام گاہکوں کو وہ خود فروخت کرتے ہیں پاپولر پی کمپنی کے سامان کی وارنٹی تحریری شکل (Printed form) میں نہیں ہے،زبانی (Verbly) ہے، مثلاً پارٹی کو کہا جاتا ہے کہ 50 سال کی وارنٹی ہے کہ پائپ پھٹے گا نہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ کے جن اداروں نے P.P پی کمپنی کو سرٹیفکیٹ دیے ہوئے ہیں مثلاً ISO نے اور PCSIR نے وہ تصدیق نامہ کے طور پر کسٹمرز کو دکھائے جاتے ہیں لیکن ان سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کلیم نہیں ہو سکتا۔ مذکورہ معاملہ شرعاًدرست ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پاپولر کمپنی کا ڈیلر کو مال فروخت کرنے کے سلسلے میں سوال میں ذکر کردہ طریقہ کار شرعاً درست ہے۔
(١)الدر المختار مع رد المختار: (15/456ط: دارالققافة)
إن کل ما کان مبادلة مال بمال یفسد بالشرط الفاسد کالبیع… إلا إذا کان الشرط متعارفاً.
قوله: (إلا إذا کان الشرط متعارفاً) کما لو أبرأته مطلقته بشرط الإمهار فیصح،لأنه شرط متعارف و تعلیق الإبراء بشرط متعارف جائز.
(٢) درر الحکام: 1/160ط: دارالعالم الکتب
لو اشتری إنسان من آخر ثمرًا بعضه صالح للأکل والآخر غیر صالح علی أن یبقی الثمر علی الشجر إلی أن ینضج جمیعه فالبیع صحیح عند الإمام الثالث. و علی البائع مراعاة هذا الشرط و علیه الفتویٰ. فقط والله تعالٰی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved