• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

Samz کمپنی کی کوٹیشن

استفتاء

Samz کمپنی دیواروں، چھتوں اور واٹر ٹینکوں میں سیم اور لیکج ختم کرنے والا کیمیکل بناتی ہے۔ کمپنی نے *** کو اپنی پانچ سات صفحوں پر مشتمل ایک کوٹیشن دی ہوئی ہے جس میں اس کام کی سروسز کے متعلق سارا کچھ لکھا ہوا ہے کہ پہلے صفائی کی جائے گی پھر پہلا کوٹ لگائیں گے۔ پھر دوسرا اور اس کے بعد تیسرا کوٹ لگایا جائے گا اور اس کے علاوہ کام سے متعلق دیگر تفصیلات ہوتی ہے۔  لیکن یہ ساری کوٹیشن کلائنٹ کو نہیں دکھاتے بلکہ صرف جو کام انہوں نے کرنے ہوتے ہیں وہ کسٹمر کو دکھاتے ہیںکہ ہم آپ کا یہ یہ کام کریں گے۔ اس طریقہ کار کے مطابق کلائنٹ سے معاملہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کلائنٹ کو ساری کوٹیشن دکھانا ضروری نہیں۔ البتہ اس سے یہ طے کرنا ضروری ہے کہ ہم آپ کا یہ یہ کام اتنے اتنے میں کریں گے۔

(١) المحیط البرھانی: (١١/٢١٨) طبع ادارة القرآن)

یجب أن تکون الأجرة معلومة، والعمل إن وردت الإجارة علی العمل… و هذا لأن الأجرة معقود به، والعمل أو المنفعة معقود علیه و إعلام المعقود علیه شرط تحرزاً عن المنازعة.

(٢)درالحکام: ج ١ص٥٠٣۔ المادہ ٤٥٠

یشترط أن تکون الأجرة معلومة أي لعدم فسادها أولاً أن تکون الأجرة معلومة تماماً قدراً و نوعاً. أي لا یکون شیٔ منها مجهولاً کلاً  أو بعضاً.

الهدایة: (٣/٢٩٣)

لا یصح حتی تکون المنافع معلومة والأجرة معلومة.……… والله تعالیٰ أعلم بالصواب.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved