- فتوی نمبر: 17-381
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > اخلاق و آداب
استفتاء
مولانا صاحب !ایک بندہ مسجد کا خادم ہے، وہ نماز کے علاوہ اوقات ( جس وقت اس نے وضو کرنا ہوتا ہے )میں اپنے وضو کے لیے گرم پانی نکالنے کی وجہ سے پہلے بہت سارا پانی ایسے ہی ضائع کر دیتا ہے، تاکہ گرم پانی سے وضو کر سکے۔ کیا اس کے لیے ایسا کرنا جائز ہے۔جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اگر ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے کی صورت میں اسے بیمار ہونے کا خطرہ ہو تو وہ ایسا کر سکتا ہے، ورنہ ایسا کرنا جائز نہیں ۔
ایسی صورت میں وہ یہ کر سکتا ہے ٹھنڈے پانی کو کسی بالٹی وغیرہ میں جمع کرلے اور کسی مناسب استعمال میں لے آئے ۔مثلاََ باتھ روم میں بہا دے۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved