• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سرکاری جگہ پر تعمیر شدہ دکانوں کا خرید نا

استفتاء

کسی نے مکان خریدے ان کو گراکر ان کی جگہ دکانیں تعمیر کیں پھر اس کی بیسمنٹ(Basement) کی کھدائی کی اور مکانوں کے ساتھ جو سرکاری گلیاں تھیں بیسمنٹ میں ان سرکاری گلیوں  کی جگہ بھی دکانیں تعمیرکردیں۔اب وہ دکان خریدنا کیساہے؟جو بیسمنٹ(Basement) میں ہے جس میں مکان سے ملحقہ سرکاری گلی بھی شامل ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر پوری دکان سرکاری جگہ پرہے توایسی دکان کا خریدنا درست نہیں، اور اگر کچھ حصہ دکان کا ذاتی جگہ پر ہے  اور کچھ  سرکاری جگہ پر توایسی دکان کا خریدنا درست ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved