• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سرکاری ملازمین کا کمیشن لینارشوت کےزمرے میں آتا ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

میں ایک کاروباری شخص ہوں اور گورنمنٹ کے اداروں میں جو چیزیں ان کو چاہیے ہوتی ہیں میں بازار سے خرید کر سرکاری ادارے کو سپلائی کرتا ہوں اور اس کے عوض مجھے جو پیسے ملنے ہوتے ہیں وہ ادارے کے ملازمین انہیں دیتے ہیں، ٹال مٹول کرتے ہیں یا ان پیسوں میں سے کمیشن یا میری نظر میں رشوت کاٹ کر دیتے ہیں۔

میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرا یہ کاروبار جائز ہے ؟حلال ہے یانہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سرکاری ادارے کے ملازمین پیمنٹ کی ادائیگی میں جو کمیشن کاٹتے ہیں وہ رشوت ہے، البتہ اگر وہ اس کے بغیر پیمنٹ کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرتے ہیں تو آپ کے لیے یہ رشوت دینا جائز ہے لیکن مذکورہ ملازمین کے لیے اس کا لینا جائز نہیں، ان کے حق میں وہ رشوت اور حرام ہی ہے۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved