• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سرکاری نقشہ سے کچن شلف اور برآمدہ کی دیوار بنوانا اور اس میں سرکاری ملازمین سے کام لینا

استفتاء

میں سرکاری ملازم ہوں۔ مجھے سرکاری کواٹر ملا  ہوا ہے۔ سرکاری مکانوں کی دیکھ بھال مرمت وغیرہ کے لیے گورنمنٹ نے ملازم رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے گھر میں سرکاری نقشہ سے ہٹ کر کچھ کام کروالیا، سرکاری ملازموں سے سرکاری وقت میں کچن شلف بنوائی چولہا رکھنے کے لیے اور برآمد کے سامنے ایک دیوار بنوائی۔ کیا میں گناہ گار ہوں جبکہ یہ سب تعمیر یہاں ہی رہ جائیں سرکاری گھر میں۔ سرکاری ملازموں سےسرکاری وقت  کی جو میں نے خیانت کروائی اس کی رقم کو صدقہ کرنا ضروری ہے میرے لیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کچن شلف اور برآمدے کے سامنے کی دیوار ذاتی کاموں کے زمرے میں نہیں آتی، اس لیے سرکاری ملازموں سے سرکاری اوقات میں ان کاموں کا کرانا جائز ہے۔ اس سلسلے میں صدقہ وغیرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

لیکن اگر آپ کے کام کرانے سے اور لوگوں کا حرج ہوا ہو اور ان کو پریشانی ہوئی ہو تو اس پر توبہ و استغفار کریں، اور کسی نے آپ سے شکایت بھی کی ہو تو اس سے بھی معافی مانگ لیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved