• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سرکاری سڑک پر کتابو ں کے سٹال

استفتاء

ہمارے اردو بازار چوک میں سرکاری سڑک پر پرانی کتابوں کے سٹال لگے ہوتےہیں ، اور اس کا پولیس  اور کارپوریشن والے دونوں ملاکر 400 روپے ایک سٹال کے لیتے ہیں  رشوت کے طورپر،یہاں جو پرانے لوگ بیٹھے ہیں وہ اس جگہ کو بیچتے بھی  ہیں اور کرائے پر بھی دیتےہیں، کیا اس کی اجازت ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ جگہ نہ تو ان لوگوں کی اپنی ذاتی ملکیت ہے  اور نہ انہوں نے اس کو باقاعدہ  کرائے پہ لے رکھا ہے  اس لئے اس جگہ کی خرید و فروخت  کرنا  اور آگے کرائے پر دینا اور پھر رشوت  لینا جائز نہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved