• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سستی خریدی ہوئی چیزکومارکیٹ ریٹ پرمہنگابیچنا

استفتاء

کاروبار میں اشیاء کو ڈبل قیمت میں فروخت کرنے کے بارے میں کوئی حدیث کا حوالہ۔ جس میں بیان ہو کہ اگر کسی چیز کو ڈبل قیمت میں فروخت کریں تو منافع حرام ہے؟ ایسی کوئی حدیث

پس منظر یہ کہ میری دکان ہے سبزی کی کچھ سبزیاں ایسی ہیں جو ڈبل قیمت میں فروخت ہوتی ہیں تو اس پر ایک دیندار بھائی نے کہا کہ ڈبل منافع پر رزق حرام ہے؟

میں نے سبزی خریدی 50 روپے کلو میرے خریدنے کے بعد وہ چیز منڈی میں اسی وقت شارٹ ہونے کی وجہ سے 100 روپے کلو ہول سیل ریٹ پر فروخت ہونے لگی تو پرچون پر وہ چیز 150 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ اب میں اسے 150 میں فروخت کر سکتا ہوں ؟ یا اس بارے کوئی دینی حکم کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس چیز کا جو مارکیٹ ریٹ چل رہا ہو اس پر فروخت کرنا جائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved