- فتوی نمبر: 14-121
- تاریخ: 01 جولائی 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا سسر کے ہاتھ لگنے سے اس کی بہو اس کے بیٹے پر حرام ہو جاتی ہے جب کہ سسر کی عمر 70-80سا ل کے قریب ہو اور سسر عالم دین بھی ہو اور دائمی مریض بھی ہو۔بعض اوقات سسر کا ذ ہنی توازن بھی ٹھیک نہیں رہتا اور دل کے فالج کے بھی مریض ہیں۔ ایک دن اس نے مجھے اپنے اوپر الٹا لیا ،ایک دن میں بٹن بند کرنے لگی اس نے مجھے گلے لگالیا یہ تو کئی بار ہوا پھر ایک دن میں چار پائی پرپڑی تھی میرا سسر آیا اور میرے ہونٹ چوسنے لگا پھر میری چھاتی کو پکڑا اور بولا آپ میری جان ہو ایسے ایسے جملے کہنے لگے ۔ہم میاں بیوی دونوں بہت پریشان ہیں ۔آپ کی مہر بانی ہو گی ہمیں اس پریشانی سے نکال لیں۔ہماری دو بیٹیاں ہیں ایک دو سال کی ایک چھ ماہ کی ۔قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کاحل بتادیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں فقہ حنفی کی رو سے بیوی اپنے شوہر پر حرام ہو جاتی ہے تاہم موجودہ دور میں مختلف حالات کے پیش نظر بعض اہل علم کی رائے یہ ہے کہ جو صورت سوال میں مذکور ہے اس میں بیوی اپنے شوہر پر حرام نہیں ہوتی۔ جس کی تفصیل حضرت ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب کی کتاب ’’فقہ اسلامی‘‘میں ہے ۔میاں بیوی چاہیں تو اس رائے پر عمل کرسکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved