- فتوی نمبر: 3-112
- تاریخ: 03 مارچ 2010
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک عورت کی وفات ہوئی ہے۔ اس نے اپنے ترکہ میں 14 ایکڑ زمین چھوڑی ہے ( یعنی 112 کنال زمین )۔ اس عورت کے وارثوں میں خاوند، چھ بیٹیاں، دو سگے بھائی، ایک سوتیلی ماں ، ایک سوتیلا بھائی ہیں۔ اب وارثوں میں زمیں کی تقسیم کس طرح سے کی جائے گی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 28 کنال شوہر کو اور 12.45 کنال ہر ہر بیٹی کو اور 4.67 کنال ہر ہر بھائی کو ملیں گے۔ باقی سوتیلی ماں اور سوتیلے بھائی کو کچھ نہیں ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
12×6=72 بیوی مف 112 کنال
شوہر 6 بیٹیاں 2 بھائی
¼ 2/3 باقى
3×6 8×6 1×6
18 48 6
18 8+8+8+8+8+8 3+3
28 کنال 12.45 ہر بیٹی کو 4.67 ہر بھائی کو
© Copyright 2024, All Rights Reserved