- فتوی نمبر: 4-218
- تاریخ: 28 ستمبر 2011
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان
استفتاء
ایک شخص نے ایک عورت سے دوسری شادی کی، اور اس شخص کے اپنی پہلی بیوی سے اولاد ہے۔ اب اس شخص کے ایک لڑکے کا نکاح اس کی دوسری بیوی کی بہن سے ہوا ہے۔ اور وہ اس عورت کی سوتیلی بہن ہے جو کہ اس عورت کی ماں شریک ہے۔ آیا ان کا یہ نکاح کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی بندہ کی اس مسئلہ میں راہنمائی فرمائیں اور فتویٰ بھی عطا فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جائز ہے۔ کیونکہ وہ سوتیلی بہن اس لڑکے کی حقیقی یا رضاعی خالہ نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved