- فتوی نمبر: 19-304
- تاریخ: 24 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
HP سمیت دوسرے ڈسٹری بیوٹرز کے پاس (رعایتی) سکیم کا جو مال فروخت ہونے سے بچ جاتا ہے، وہ مال سکیم کے بعد عام دنوں میں اپنی اصل قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے اور اس پر سکیم نہیں دی جاتی حالانکہ یہ مال ڈسٹری بیوٹر نے (کمپنی سے) سکیم کے ساتھ خریدا ہوتا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ڈسٹری بیوٹر کو ایسا کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
HP کا سکیم سے بچ جانے والے مال کو اصل قیمت پر فروخت کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چونکہ رعایتی سکیم محدود وقت کے لیے تھی اس لیے HP کا سکیم سے بچ جانے والے مال کو اصل قیمت پر فروخت کرنا جائز ہے۔
(۱) تفسیر راغب اصفہانی (۱/۵۶) میں ہے:
المالک هو المتصرف فی الاعیان المملوکة علی ای وجه کان۔
(۲) درر الحکام شرح مجلۃ الاحکام (۴۷۳) میں ہے:
للانسان ان یتصرف فی ملکه الخاص کما یشاء ولیس لاحدان یمنعه عن ذلک مالم ینشأ عن تصرفه ضرر بین لغیره
© Copyright 2024, All Rights Reserved