- فتوی نمبر: 18-104
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جناب میرا ایک پرائیویٹ سکول ہے جس میں کرسچن بچے پڑھتےہیں۔8سے10پر وہ اسمبلی میں کلمے نہیں پڑھتے مسلمانوں کے ساتھ۔سوال یہ ہے کہ کیا ان کی اسمبلی الگ سے کروانے اور ان کےلیے علیحدہ کرسچن ٹیچر رکھناٹھیک ہو گا؟سکول میں ان کے ٹیچر انہیں ان کے کلمے ان کی اسمبلی میں الگ سے کروائيں۔
شریعت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکوره کرسچن بچے اگرمسلمانوں والاکلمہ نہیں پڑھتے تو انہیں اس پر مجبور نہ کیا جائے اورنہ ہی ان کےلیے ان کے کلمے پڑھانے کاانتظام کیا جائے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved