- فتوی نمبر: 31-327
- تاریخ: 07 اپریل 2026
- عنوانات: عبادات > نماز > جمعہ کی نماز کا بیان
استفتاء
ایک پرائیوٹ اسکول میں ذاتی عمارت ہے ، نماز کے لیے عارضی طور پر ایک جگہ مخصوص ہے کیا وہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے؟ شہری حدود ہے اسکول کے بچے اور سٹاف نما ز ادا کرتے ہیں ، فل ڈے اسکول ٹائم ہے پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں۔
وضاحت مطلوب ہے: (1) سائل کا سوال سے کیا تعلق ہے؟ (2) بالغ طلباء کی تعداد کتنی ہے؟ (3) ارد گرد کے افراد کو جمعہ شروع کرنے کا علم ہے؟(4) اگر وہ جمعہ پڑھنے کے لیے آجائیں تو کیا ان کو اجازت ہوگی؟
جواب وضاحت: (1) ذاتی سوال ہے۔(2) 100 ہے۔(3) باہر کے لوگوں کو فی الحال علم نہیں ہے۔ (4) اگر وہ جمعہ پڑھنے کے لیے آئیں تو ہم منع نہیں کریں گے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اگر باہر کے اکثر وبیشتر لوگوں کو اس جگہ جمعہ پڑھنے کا علم ہوجائے اور ان کو جمعہ کے لیے آنے کی بھی اجازت ہو تو اگرچہ جمعہ صحیح ہوجائے گا تاہم پھر بھی مسجد چھوڑ کر اس کو معمول بنانا مکروہ تحریمی یعنی حرام کے قریب قریب ہوگا۔
شامی (3/29-30) میں ہے:
(و) السابع: (الاذن العام) من الامام، وهو يحصل بفتح أبواب الجامع للواردين، كافي ………… (فلو دخل أمير حصنا) أو قصره (وأغلق بابه) وصلى بأصحابه (لم تنعقد) ولو فتحه وأذن للناس بالدخول جاز وكره، فالامام في دينه ودنياه إلى العامة محتاج، فسبحان من تنزه عن الاحتياج.
وفى الشامية: (قوله وأذن للناس إلخ) مفاده اشتراط علمهم بذلك، وفي منح الغفار وكذا أي لا يصح لو جمع في قصره لحشمه ولم يغلق الباب ولم يمنع أحدا إلا أنه لم يعلم الناس بذلك. اهـ. (قوله وكره) لأنه لم يقض حق المسجد الجامع زيلعي.
شامی (3/29)میں ہے:
(قوله الإذن العام) أي أن يأذن للناس إذنا عاما بأن لا يمنع أحدا ممن تصح منه الجمعة عن دخول الموضع الذي تصلى فيه وهذا مراد من فسر الإذن العام بالاشتهار، وكذا في البرجندي إسماعيل وإنما كان هذا شرطا لأن الله – تعالى – شرع النداء لصلاة الجمعة بقوله {فاسعوا إلى ذكر الله} [الجمعة: 9] والنداء للاشتهار وكذا تسمى جمعة لاجتماع الجماعات فيها فاقتضى أن تكون الجماعات كلها مأذونين بالحضور تحقيقا لمعنى الاسم بدائع.
مسائل بہشتی زیور( 1/293 )میں ہے :
مسئلہ : جمعہ کے لیے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے لیکن محض لاپرواہی یا آسانی کی خاطر اس کو معمول بنا لینا مکروہ تحریمی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved