• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سیکیورٹی کیمرے لگانا

استفتاء

**الیکٹرک میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ (ایک خاص قسم کی مہنگی تار) رائونڈشپ تار (خاص قسم کی تار جو بنڈل کی شکل میں ہوتی ہے اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کو بنڈل سے کاٹ کر دی جاتی ہے) وغیرہ کی خریداری کی جاتی ہے۔

** میں ملازمین کی نگرانی اور دکان کی حفاظت کے پیش نظر سیکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور یہ کیمرے تقریباً ایک ہفتے تک کا ریکارڈ محفوظ رکھتے ہیں تاہم اگر مزید ریکارڈ کی حفاظت مطلوب ہو تو USB کے ذریعے اس کو کسی دوسری ہارڈ ڈرائیو میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

دکان میں سیکورٹی کیمرے لگانا شرعاً کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری تحقیق میں ڈیجیٹل کیمروں میں جو جاندار کی تصویر محفوظ کی جاتی ہے وہ جائز نہیں تاہم مال یا جان کی حفاظت کے پیش نظر سیکیورٹی کیمروں کو استعمال کیا جا سکتا ہے اس کی نظیر گھر میں کتا رکھنا ہے کہ اگرچہ عام حالات میں ناجائز ہے تاہم حفاظت کی غرض سے گھر میں کتا رکھنے کی اجازت ہے۔

شرح المجلۃ (۵۱) میں ہے:

(المادۃ: ۲۱) الضرورات تبیح المحظورات … یعنی ان الممنوع شرعاً، یباح عند الضرورۃ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved