• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سیکیورٹی کیمروں کے استعمال کاحکم

استفتاء

سیکیورٹی کیمروں کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

وضاحت مطلوب ہے کہ کہاں استعمال کرنا ہے اورضرورت کیا ہے؟

جواب وضاحت:تجارتی مراکز میں ،چوری وغیرہ سے حفاظت کی خاطر استعمال کرنا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری تحقیق یہ ہے کہ جہاں سیکیوٹی(حفاظتی)کیمروں کااستعمال قانونی مجبوری ہو وہاں ان کا استعمال کرنا جائز ہے جہاں قانونی مجبوری نہ ہو وہاں احتیاط کی جائے ۔تاہم بعض دیگر اہل علم کے نزدیک قانونی مجبوری کے بغیر بھی سیکیورٹی کیمروں کے استعمال کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved