- فتوی نمبر: 14-57
- تاریخ: 10 جنوری 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج کل سوشل میڈیا پر سیلفی کا رواج بن گیا ہے. جبکہ بلا ضرورت جاندار کی تصویر اتارنا حرام ہے. اور اوپر سے اس پر ماشاء اللہ سبحان اللہ. وغیرہ داد و تحسین وصول کرنا. اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وضاحت مطلوب ہے کہ اس کی مثال کیا ہے ؟جواب وضاحت :سبحان اللہ ،ماشاء اللہ وغیرہ
مزید وضاحت :سبحان اللہ وغیرہ کیسے اور کب کہتے ہیں؟
مجھ سے ایک مقتدی نے سوال کیا ہے کہ اکثر لوگ فیسبک پر اپنی یا بچوں کی تصاویر سینڈ کرتے ہیں. جبکہ تصویر اتارنا حرام ہے. اور پھر اس پر دوست احباب کمنٹس میں سبحان اللہ وغیرہ لکھ دیتے ہیں. اس پر سوال پوچھا گیا ہے کہ حرام کام پر اس کی تعریف و تحسین گناہ نہیں ہو گا کیا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ڈیجیٹل تصویر بھی تصویر ہی ہے اور بلاضرورت تصویر بنانا جائز نہیں ۔باقی رہا یہ کہ تصویر پر سبحان اللہ ماشاء اللہ وغیرہ سے کمنٹ کرنا اس میں چونکہ تصویر سازی کی حوصلہ افزائی ہے اس لیے یہ بھی ناجائز ہے ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved