- فتوی نمبر: 8-18
- تاریخ: 29 اکتوبر 2016
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
*** جب دیواروں چھتوں بیسمنٹ اور واٹر ٹینکوں میں سیم اور لیکیج ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ تو کلائنٹ کو بتاتے ہیں کہ ہم اس کام کے 60 روپے فی مربع فٹ لیں گے یا 55 روپے فی مربع فٹ لیں گے اس کا بریک اپ (یعنی تفصیل) نہیں بتاتے لیکن اگر کوئی کلائنٹ تفصیل پوچھے تو اسے بتا دیتے ہیں کہ مثلاً ڈھائی روپے صفائی کے 50 پیسے لوڈنگ کے 6 روپے فلاں میٹریل کے 16 روپے فلاں میٹریل کے اور تقریباً کا لفظ بھی ساتھ کہہ دیتے ہیں تاکہ کمی بیشی دور ہو جائے۔ اس کے علاوہ کچھ پوشیدہ (Hidden) پرافٹ بھی ہوتا ہے جو کسی کو نہیں بتاتے ہیں۔ کلائنٹ کو اتنا کہتے ہیں کہ ہم آپ کا یہ کام 60 روپے یا 55 روپے مربع فٹ میں کریں گے۔ مذکورہ طریقے کے مطابق کلائنٹ سے کام کی اجرت مقرر کرنے کا کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ طریقے کے مطابق کلائنٹ سے کام کی اجرت مقرر کرنا جائز اور درست ہے۔
(١) المجلة، المادة: ٤٥٠)
یشترط أن تکون الأجرة معلومة…………………… والله تعالیٰ أعلم بالصواب۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved