• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شادی کے موقع دیئے ہوئے زیورات

استفتاء

3۔ شادی کے موقع پر مرحوم  کی طرف ے  جو زیور چڑھا ئے گئے تھے وہ کس کی ملکیت شمار ہوں گے۔ بیوہ کی ملکیت یا مرحوم کی ملکیت شمار ہو کر مال وراثت  میں شامل ہوں گے؟ہمارے ہاں روا ج یہ ہے کہ لڑکے کی طرف کا چڑہاوا لڑکے کی ملکیت  اور لڑکی طرف سے چڑھاوا لڑکی کی ملک شمار ہوتاہے۔

منہ دکھائی پر دیئے زیورات

4۔شادی کے موقع پر مرحوم کے رشتہ داروں نے سونے کے زیورات منہ دکھائی کے طور پر دلھن کو دیئے تھے ان کی شرعی حیثیت کیا ہے وہ کس کی ملک شمار ہوں گے؟ہمارے ہاں دستور یہ ہے کہ چونکہ ہم اور ہمارا خاندان سنار ہے اس لیے عام طور پر شادی کے موقع پر سونے کے زیورات دلھن کو ولیمہ کے روز منہ دکھائی میں دیتے ہیں اور شادی کے موقع پر سونےکے زیورات کا ہی لین دین ہوتا ہے۔ اگر ایک شخص ایک موقع پر سونے کی انگوٹھی دے تو دوسرا ان کے موقع پر بھی سونے کی انگوٹھی ہی دیتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

4،3۔ جیسا رواج ہے اس کے مطابق شوہر یا بیوی کا ہوگا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved