- فتوی نمبر: 1-254
- تاریخ: 14 اگست 2007
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
شادی کے موقع پر لائٹ وغیرہ اور گھروں کو لائٹ سے سجانا کہاں تک صحیح ہے۔دولہا کیلئے شادی پرپیسوں وغیرہ کا ہار ڈالنا یا کوئی نشانی وغیرہ جو دولہا کو ممتاز کرنے کیلئے لگائی جاتی ہے کون سی صحیح ہے از شریعت کوئی نشانی وغیرہ واضح فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جتنی روشنی کی ضرورت ہو اتنی روشنی کر سکتے ہیں۔سجاوٹ کی بتیوں سے پرہیز کریں۔کیونکہ ان کا فائدہ صرف سجاوٹ ہے۔اور روشنی نہیں۔لہذا ان میں اسراف بھی ہے۔اور ان کا اجارہ بھی باطل ہے۔
باقی دولہا کا گلے میں نوٹون کا ہار پہننا صحیح نہیں۔کیونکہ ایک تو اسمیں تصویریں ہوتی ہیں۔اور تصویر کا بقدر ضرورت استعمال تو جائز ہے۔لیکن بلاضرورت اسکو گلے میں لٹکانا کسی طرح بھی صحیح نہیں۔اور دوسری بات یہ ہے کہ نوٹوں کا ہار کوئی زیب و زینت کی چیز بھی نہیں ہے۔اسمیں زیبائش سے زیادہ نمائش مقصود ہوتی ہے۔ ہاں امتیاز کیلئے شیروانی اور عمامہ اپنی استطاعت کے مطابق پہن سکتا ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved