• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شادی کے موقع پر دینے کے لیے رکھے سامان میں وراثت کا حکم

استفتاء

میرے والدین وفات پا گئے ہیں اب وراثت تقسیم کرنی ہے۔آپ سے وراثت کے کچھ مسائل دریافت کرنے ہیں۔

1۔میری امی نے میری چھوٹی بہن کے لئے کچھ برتن اور ز یور اور کچھ بستر اور کپڑے خاص اس کی شادی کے لئے رکھے کہ جب اسکی شادی ہو گی تو اس کو دے دیں گی ۔کیا یہ سب چیزیں وراثت میں شمار ہوں گی یا صرف بہن کو دی جائیں گی ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔چونکہ آپ کی امی نے چھوٹی بہن کو یہ چیزیں شادی کے موقع پر دینے کا  صرف کہا تھاعملا اپنی زندگی میں یہ چیزیں چھوٹی بہن کےحوالے نہیں کی تھیں اس لئے یہ اشیاء وراثت میں شامل ہوں گی البتہ اگر سب ورثاء عاقل بالغ ہوں اور وہ یہ چیزیں ماں کے کہے ہوئے کے مطابق اپنی اس بہن کی شادی کے لئے چھوڑنا چاہیں تو و ایسا کر سکتے ہیں یا کچھ ورثاء جو عاقل بالغ ہوں وہ ان اشیاء میں اپنا حصہ اس بہن کی شادی کے لئے چھوڑنا چاہیں تو یہ بھی کر سکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved