• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شادی میں شہ بالا بنانے کا حکم

استفتاء

شادی میں دولہا کے ساتھ کسی بھی بچے کو” شہ بالا” بنانا جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بر صغیر پاک و ہند میں اگرچہ غیر مسلم بھی شہ بالا بناتے ہیں لیکن  شہ بالا بنانا غیر مسلموں کے ساتھ خاص نہیں ہے لہذا شادی میں دولہے کے ساتھ کسی بچے کو شہ بالا بنانے میں اگر کوئی اور خرابی نہ ہو  تو  اس کی گنجائش ہے۔

فتاویٰ دار العلوم دیوبند ویب سائٹ میں ہے:

سوال: شادیوں میں دولہا کے ساتھ کسی بھی بچے کا شہ بالا(shahbala) اور اسے بارات کے ساتھ دلہن کے گھر لے جانا اور وہاں جا کر لوگوں کا اس کو بھی دولہا کے ساتھ ساتھ رقم دینا کیسا ہے؟

جواب:رسمی چیز ہے، شرعی چیز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ دولہے کو گھر کے اندر لیجانا اور عورتوں کادولہے کو سلامی دینا شرعاً ناجائز ہے؛ اس سے احتراز ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved