• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شادی سے انکار کی بناپر والدہ کی ناراضگی

استفتاء

یہ میری بہن کا مسئلہ ہے جو سب بڑی ہے اس کی شادی سے پہلے کی بات ہے کہ امی نے اس کا رشتہ کیا اس دور ان امی بیمار ہوں گی تو امی ہسپتال میں تھی تو ایک دن وہ لڑکا امی کی طبیعت پوچھنے کے لیے آیا تو میری باجی بھی  وہاں پر تھی تو اس نے اس  کو  دیکھ لیا تو اس باجی نے انکار  کردیا۔ لیکن میری امی نہیں چاہتی کہ رشتہ ٹوٹ جائے، یہاں تک  کہ میری امی کے ماموں اور دوسرے قریبی رشتہ داروں نے منانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی  یہاں تک اس دوران میری امی نے اس کو بدعا بھی دیتی تھی لیکن اب وہ بیان کرتی ہے جب امی مجھے بدعا دے رہی ہیں تو میں اس وقت قرآن مجید کی تلاوت  کر رہی تھی اور شدید رو رہی تھی۔ لیکن اب وہ کہتی ہے کہ مجھ محسوس ہوتا ہے جیسے اس وقت سےمیرا دماغ بند ہے۔ میں کچھ بھی سوچتی ہوں تو مجھے سمجھ میں نہیں آتا، یہاں تک کہ میرے خاوند کے ساتھ بھی کبھی کبھی لڑائی ہو جاتی ہے۔ اس نے امی سے بھی معافی مانگی ہے تو امی نے اس کو معاف بھی کر دیا ہے۔ لیکن اب بھی اس کو اسی طرح محسوس ہوتا ہے اور جب غصہ آتا ہے تو شدید قسم کا آتا ہے۔ آپ اس مسئلہ کا حل بتا دیں اور کوئی ورد بھی بتادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ کی بہن ماں باپ کے حق میں  پابندی سے دعا کرتی رہیں اور اپنے آپ کو سنبھالیں۔ فقط واللہ تعالیٰ  اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved