• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شفیع شفعہ کس قیمت پر کرے گا؟

استفتاء

زید نےبکر کو زمین فروخت کی جس زمين کا شفيع عمر ہے لیکن وہ  اس وقت موجود نہیں تھا  ،زمین اس  کی عدم موجودگی میں بیچی گئی تھی  پھرعمر آگیا اور اس نے شفعہ کا دعوہ کردیا،اب سوال یہ ہے کہ عمر زمین کی وہ پچھلی قیمت ادا کرے گا جوبکر  نےزید کوادا کی تھی یا اب جو زمین کی قیمت ہے وہ ادا کرے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شفیع (عمر)  کے ذمے زمین کی وہی قیمت بنتی ہے  جو بکر نے زید  کو ادا کی تھی موجودہ قیمت کا اعتبار نہیں ہوگا۔

درمختار مع ردالمحتار(361/9) میں ہے:

’’(الشفعة هي تمليك البقعة جبرا على المشتري بما قام عليه) بمثله لو مثليا وإلا فبقيمته

قال ابن عابدين: (قوله بما قام عليه) يعني حقيقة أو حكما كما سيأتي في الخمر وغيره طوري. والمراد ما لزم المشتري من المؤن بالشراء‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved