- فتوی نمبر: 3-373
- تاریخ: 14 فروری 2011
- عنوانات: حظر و اباحت > تعلیم و پڑھائی سے متعلق مسائل
استفتاء
اگر کوئی شاکرد کوئی بے ہودہ چیز پہن کر آجائے جو کہ عام طور پر لڑکیاں استعمال کرتی ہیں، اور استاد اس سے زبردستی سے لے کر اپنے گھرو الوں کو استعمال کے لیے دے سکتا ہے؟ اگر نہیں دے سکتا ہے تو ایسی چیز کا کیا کرے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
استاذ کے لیے ایسا کرنا درست نہیں۔ شاگرد اگر بچہ ہے تو اس کے بڑوں کو واپس کردے اور تاکید کر دے کہ وہ آئندہ بچے کو نہ دیں۔ لڑکا اگر بڑا ہو تو اس کو تنبیہ کر دے کہ آئندہ استعمال نہ کرے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved