- فتوی نمبر: 30-321
- تاریخ: 31 اگست 2023
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
میری فوٹو کاپی کی مشین ہے جس میں شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی فوٹو کاپی کرنی پڑتی ہے یعنی جس طرح بغیر تصویر والی فوٹو کاپی کرتا ہوں اسی طرح تصویر والی فوٹو کاپی کرنا ہو تو کیا میرا کاروبار جائز ہے یا کس حد تک جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
محض شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی فوٹو کاپی کرنے سے آپ کا کاروبار ناجائز نہ ہوگا کیونکہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی میں تصویر کی فوٹو کاپی ضمنی ہے البتہ اگر خالی تصویر کی فوٹو کاپی کرنی پڑتی ہو تو وہ ناجائز ہے۔
الاشباہ والنظائر (ص:121) میں ہے:
الرابعة ىغتفر فى الشىء ما لا يغتفر في غيرها وقريب منها يغتفر في الشيء ضمنا ما لا يغتفر قصدا ومنه قن لهما اعتقه احدهما فلوشرى المعتق نصيب الساكت لم يجز ولا يمكن الساكت من نقل ملكه الى احد لكن لو ادى المعتق الضمان الى الساكت ملك نصيبه
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved