- فتوی نمبر: 16-347
- تاریخ: 15 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
زید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے اور ملازمت پشاور شہر میں ہے، جب کوہاٹ سے پشاور جاتا ہے تو جہاں سے پشاور شہر کی حدود(یعنی بلدیاتی حدود) شروع ہوتی ہیں تو وہ زید کے علاقے سے 70 کلومیٹر بنتا ہے اور جہاں پر پشاور شہر میں زید کی ملازمت ہے وہاں تک زید کے علاقے سے 80 کلومیٹر بنتا ہے تو ایسی صورت میں زید نماز قصر پڑھے گا یا مکمل نماز؟اس مسئلے میں بکر اور عمر کا اختلاف ہے،بکر کا موقف یہ ہے کہ مکمل نماز پڑھے گا کیونکہ شہر مکان واحد کے حکم میں ہے اور عمر کا موقف ہے کہ زید قصر پڑھے گا، کیونکہ اعتبار اس جگہ کا ہوتا ہےجہاں پرآدمی کی رہائش یاملازمت ہو۔ مفتی صاحب جمہور فقہائے احناف کے نزدیک مفتی بہ قول کیا ہے؟ رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں پشاور شہر کی آپس میں ملی ہوئی آبادی تک اگر77.25کلومیٹر کی مسافت ہے تو زید مسافر ہے ورنہ نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved