استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر شرعی تالاب بنانا ہو تو اس کا طول وعرض تو دہ در دہ (10×10) ہوگا لیکن اس کی گہرائی کتنی ہوگی؟ مدلل جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسا تالاب جو دہ در دہ (10×10)ہو اس کی گہرائی کم از کم اتنی ہو کہ اگر چلو سےپانی لیاجائے تو تالاب (حوض)کا نچلاحصہ(یعنی زمینی حصہ) نہ کھلے۔
چناچہ مراقی الفلاح ( ص27 )میں ہے:
واما إذا كان عشرا في عشر بحوض مربع،اوستةوثلاثين في مدور وعمقه أن يكون لحال لاتنكشف ارضه بالغرف منه على الصحيح۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved