• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شیئرز کی خرید و فروخت

استفتاء

میں نےKEPCO کمپنی کے پندرہ ہزار روپے کے شیئرز خریدے ہیں ۔تقریباً دو ماہ کے بعد اب وہ دوگنا ہو گئے ہیں ۔ کبھی ان کا ریٹ بڑھ جاتا ہے اور کبھی پندرہ ہزار سے کم بھی ہو سکتے ہیں ۔اس طرح ایک سال کے بعد نفع یا نقصان سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اور اس کے علاوہ باقی کمپنیوں کے شیئرز کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عام طور سے کمپنیوں کی شرائط میں یہ بات داخل ہے کہ اس کے ڈائریکٹرز سود پر لین دین کر سکیں گے۔ اس ناجائز شق کی وجہ سے شیئرز کی خریدوفروخت ناجائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved