- فتوی نمبر: 19-151
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > کھیل و تفریح
استفتاء
مفتی صاحب اللہ سے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے شطرنج کے بارے میں مسئلہ پوچھنا ہے اگر دینی و دنیاوی ذمہ داریوں کا خیال رکھیں تو اس کی کھیلنے میں کوئی مضائقہ تو نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دینی و دنیاوی ذمہ داریوں کا خیال رکھتے ہوئے بھی شطرنج کھیلنا ممنوع ہے۔ چنانچہ حدیث میں ہے:
وروي واثلة بن الاسقع رضي الله عنه مرفوعا ان الله عزوجل ينظر في کل يوم ثلاثمأئة نظرة ليس لصاحب الشطرنج فيها نصيب رواه ابوبکرالخلال باسناده….فيه رد علي قولهم لانص فيها فقد ذکرنا فيها نصا وهو ماواه الحلال عن واثلة (اعلاء السنن :15/246)
© Copyright 2024, All Rights Reserved