استفتاء
ایک آدمی جو اپنے والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں اکٹھا رہتاتھا ۔ان کا گھر کشمیر میں ہے۔جو تقریباً پندرہ سال سے والدین سے علیحدگی اختیار کرکے****میں رہائش پزیرہے اور ایک مقامی مسجد میں امامت سرانجام دیتے ہیں ۔چند سال قبل کشمیر میں زلزلہ آیا تھا۔ مذکورہ امام صاحب کے والدین کا گھر زلزلہ کی وجہ سے کچھ متاثر ہواتھا ۔حکومت نے عوام کے علاوہ جن لوگوں کے گھر زلزلہ کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے ان کو ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے دینے تھے ۔اور مذکورہ امام صاحب نے بھی وہ رقم وصول کی ہے ، جبکہ امام صاحب تو پندرہ سال سے****میں مستقل رہائش پزیر ہیں۔
آیا کہ مذکورہ امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ ان کے اس عمل کی وجہ سے نماز کے ثواب میں فرق آئے گا یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
امام کا وہ رقم وصول کرناجائز ہے اور اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved